امریکی قومی سلامتی کے مشیرکی متحدہ امارات کے ولی عہد سے ملاقات،

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

منگل 13 نومبر 2018 13:54

امریکی قومی سلامتی کے مشیرکی متحدہ امارات کے ولی عہد سے ملاقات،
ابوطہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق گزشتہ روز جان بولٹن نے ابو ظہبی میں ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، خطے کی موجودہ صورت حال اور دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور اماراتی ولی عہد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔