Live Updates

وزیراعظم 20 نومبر کو ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہوں گے ،ْشیڈول فائنل

وزیراعظم کو ان کے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے دورے کی دعوت دی تھی ،ْرپورٹ

منگل 13 نومبر 2018 15:58

وزیراعظم 20 نومبر کو ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہوں گے ،ْشیڈول فائنل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول فائنل کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 20 نومبر کو ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ دو روزتک قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خارجہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزراء سمیت مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے میں مہاتیر محمد سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :