ملائیشیا نے قتل سمیت 32 جرائم میں سزائے موت ختم کرنے کی منظوری دیدی

منگل 13 نومبر 2018 18:19

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ملائیشیا نے قتل سمیت 32 جرائم میں سزائے موت ختم کرنے کی منظوری دیدی۔منگل کو ملائشین وزیر اعظم لیو ویو کیونگ کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ملائشین کابینہ کے اجلاس جس کی صدارت وزیر اعطم نے کی میں پینل کوڈ 302کے تحت قتل کے جرم سمیت 32 جرائم جن میں فائر آرم ایکٹ 1960 اور 1970،اغواء ایکٹ1961،ڈینجرس ڈرگز ایکٹ ،واٹر سروسز ایکٹ ،سٹریجٹک ٹرید ایکٹ اورآرمد فورسز ایکٹ 1972شامل ہیں،میں سزائے موت دینے کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

انھون نے کہا کہ کابینہ نے یہ فیصلے باہمی مشاورت کے بعد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :