جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی باعث اعزاز ہے، گرینڈ سلیم ایونٹس میں شرکت کرنا ہدف ہے ، حذیفہ عبدالرحمن

منگل 13 نومبر 2018 18:19

جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی باعث اعزاز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان کے جونیئر ٹاپ ٹینس کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمن نے کہا ہے کہ جونیئر اورنج بول انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ مستقبل میں گرینڈ سلیم جیسے بڑے ایونٹ میں شرکت ان کا خواب ہے، پر امید ہوں کہ ایک دن اس میگاایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لوں گا۔

منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی جونیئر ٹاپ کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمن نے کہا کہ دو انٹرنیشنل جونیئر ٹورنامنٹس میں شرکت کیلئے 18 نومبر کو فلوریڈا روانہ ہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اس سے پہلے اعصام الحق قریشی اور ناصر شیرازی نے 1997ء اور نوفل کلیم نے 2013ء میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سخت مقابلے ہیں لیکن ان میں وہ نروس نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر کوچز نے انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی ہے جس کا فائدہ انہیں ان ایونٹس میں ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا فٹنس لیول بہت اچھا ہے اور اپنے آپ کو مستقبل کے ایونٹس کیلئے بھرپور تیار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیجنگ اور استنبول میں بھی 4 ہفتے تک تربیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل میں گرینڈ سلیم جیسے میگا ایونٹ میں شرکت انکا خواب ہے۔ وہ پر امید ہوں کہ ایک دن وہ اس قابل ہوجائیں گے کہ وہ میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرسکیں۔ یہ میگا ایونٹ ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہے جو آئندہ ماہ امریکا میں ہونے والے جونیئر اورنج بول انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

اس ٹینس ایونٹ میں دنیا بھر سے 1300 ٹاپ رینکڈ کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ حذیفہ عبدالرحمن واحد پاکستانی جونیئر کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایونٹ 30 نومبر سے 8 دسمبر تک امریکا کے شہر فلوریڈا میں کھیلا جائے گا جس میں انڈر۔12، 14 اور انڈر۔16 کیٹیگری مینز اور ویمنز کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے ۔ حذیفہ واحد پاکستانی ٹاپ جونیئر کھلاڑی ہے جنہوں نے اس ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

حذیفہ کے کوچ اور والد کرنل (ر) محمد فیصل نے کہا کہ امریکا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ان کے بچے کو بھی پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ پر امید ہیہں کہ حذیفہ کا مستقبل روشن ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سے ان کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ حذیفہ کو کئی ممالک میں ٹریننگ سیشنز کی ضرورت ہے جس کیلئے زیادہ رقوم درکار ہے جو کہ ایک عام پاکستانی کیلئے ممکن نہیں ہے۔

اس لئے اس سلسلہ میں کئی سپانسرز کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس میگا ایونٹ سے دنیا بھر کے نامور کھلاڑی امریکا کے جمی کونرز امریکا کے کریس ایورڈ لوئڈ، آسٹریلیا کے برناڈ تومک، امریکا کے میڈیسن کیز، سویٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ان سب کھلاڑیوں میں اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔