فقیر نے دھرنے کے نام پر لوگوں کو تنگ کرنے والوں کی کلاس لے لی

جس نے گستاخی کی ہے ،اس کو تنگ کرو۔یہ کونسا مذہب کہتا ہے کہ غلطی کوئی کرے اور سزا کسی کو دی جائے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 نومبر 2018 23:59

فقیر نے دھرنے کے نام پر لوگوں کو تنگ کرنے والوں کی کلاس لے لی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 نومبر 2018ء) :فقیر نے دھرنے کے نام پر راستے روکنے والوں کی طبیعت صاف کر دی۔فقیر کا کہنا تھا کہ اگر آسیہ بی بی نے توہین کی ہے تو اسے تنگ کرو ۔غلطی کوئی کرے سزا کسی کو ملے یہ کس مذہب میں سکھایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی کو بری کئیے جانے کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے احتجاج شروع کیا تو ملک بھر کا پہیہ جام کر دیا گیا۔

اس موقع پر جہاں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا وہیں جگہ جگہ راستے روک کر عوام کو پریشانی سے دوچار کیا گیا۔تاہم اس موقع پر راہ چلتے فقیر نے انتہائی مدلل انداز میں دھرنے والوں کی طبیعت صاف کر دی۔یہ دھرنا شرارت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔مجھے صحیح طرح سے نہیں پتہ لیکن مجھے موضوع اندازہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ جس بی بی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے گستاخی کی ہے ۔

اس کے بارے میں کوئی یقین سے تو نہیں کہہ سکتا ۔گستاخی اگر اس نے کی بھی ہے تو ان لوگوں کا کیا قصور جن کا راستہ روکا جارہا ہے۔یہ مذہب کے نام پر شرارت کی جارہی ہے۔کونسا مذہب کہتا ہے کہ شرارتیں کرو، کونسا نبیؑ کہتا ہے کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو تنگ کرو۔اگر اس نے بے حرمتی کی ہے تو اسے تنگ کیا جائے،آخر کار اس نے سپریم کورٹ نے اسے رہا کیا ہے ، سپریم کورٹ ہے کوئی محلے کا دفتر نہیں ہے۔

کیا انہوں نے پیسے لے کر چھوڑا ہے، یہ عدالت سب سے بڑی عدالت ہے کسی قانون کے تحت چھوڑا ہوگا۔یہاں لوگ اپنے اپنے کاموں سے باہر نکلے ہیں لیکن یہاں راستے روک دئیے گئے ہیں اور وہ آسیہ بی بی گھر میں آرام کررہی ہوگی۔ہمارے سرکار ﷺ تو اتنی برداشت تھی کہ جس دن کوڑا پھینکنے والی مائی نہیں اس دن اس کی خبر گیری کو چلے گئے،ان میں تو اتنی برداشت تھی لیکن یہ مولوی بتا دیں کہ یہ کس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔یہ کس قانون اور مذہب کے تحت لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں۔اس شخص نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔