وفاقی وزیر ڈاکٹر فروغ نسیم قانون کی بالادستی کیلئے اپنی مرضی سے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے، ڈاکٹر فروغ نسیم نے کسی بھی رقم کی ادائیگی کی تردید کی اور ایسی کوئی پرچی جو ان کے نام سے کاٹی گئی ہو وہ اس کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے، ترجمان وزارت قانون و انصاف

بدھ 14 نومبر 2018 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اپنی مرضی سے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے ہیں،ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا مقصد قانون کی بالادستی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت قانون وانصاف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بقول ایف آئی اے وفاقی وزیر نے 2013سے 2015 کے درمیان خدمت خلق فائونڈیشن کو دو لاکھ اڑسٹھ ہزار سات سو پچاس روپے دئیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فروغ نسیم نے ایسی کسی بھی رقم کی ادائیگی کی تردید کی اور ایسی کوئی پرچی جو ان کے نام سے کاٹی گئی ہو وہ اس کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :