غیرملکیوں کے لئے لسانی رکاوٹ میں نرمی لائی جائے، جاپانی وزارتِ انصاف

بدھ 14 نومبر 2018 10:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) جاپان کی وزارتِ انصاف نے ملکی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ غیرملکی طلبا کو ملازمت پر رکھتے وقت جاپانی زبان میں مہارت کا معیار نرم رکھا جائے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام حکومت کے اس منصوبے کا حصّہ ہے جس کے تحت ائندہ سال اپریل سے جاپان میں مزید غیرملکی کارکنان کی بھرتی کرنے کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملک میں افرادی قوت کی سنگین قلّت کے پیشِ نظر پہلے سے زیادہ جاپانی کمپنیاں غیرملکی طلبا کو اپنے ہاں بھرتی کر رہی ہیں۔ وزارت انصاف نے طلبا پر سے بوجھ کم کرنا چاہتی ہے کیونکہ ملک میں حد سے زیادہ لسانی رکاوٹ کا معاملہ اب سامنے آ چکا ہے۔ وزارت کا کہنا ہیکہ کمپنیاں جاپانی زبان میں تحریر درخواستوں کے بجائے ملازمت سے متعلق انٹرویوز پر زیادہ توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :