جاپان، ڈبّہ بند اسقمری مچھلی کو خلائی خوراک کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے

بدھ 14 نومبر 2018 10:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) جاپان کے خلائی تحقیقاتی ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسطی علاقے کے ہائی سکول کی جانب سے ڈبوں میں بند کی جانب والی اسقمری مچھلی کو خلائی خواک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق اسقمری مچھلی سندری مچھلیوں کی ایک خاص قسم ہے جسے جاپان خلائی تحقیق کے دوران خلائی خوراک کے طور پر باضابطہ استعمال کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

فٴْکوئی کے نواحی علاقے واکاسا سینئر ہائی سکول 12 سالوں سے خلائی خوراک کی تیاری پر تحقیق کر رہا ہے۔ جاپان کی خلائی خوراک کی 33 اشیاء کی فہرست میں ڈبّہ بند اسقمری مچھلی کو حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔ مچھلی کے خلائی خوارک ہونے کی سند ملنے کی خوشی میں مذکورہ ہائی سکول میں منعقدہ تقریب طلباء کا کہنا تھا کہ خلاء نوردوں کے ذائقے کے تخفیف ہونے والے احساس کے پیشِ نظر اِس مقامی طور پر پیدا ہونے والی مچھلی میں بھرپور مصالحے ڈالے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہٴْوا ہے کہ کسی ہائی سکول کی تیار کردہ غذائی شے کو خلائی خوراک کی سند دی گئی ہے۔