ایران میں آٹو پارٹس کی سالانہ بین الاقوامی نمائش شروع

بدھ 14 نومبر 2018 10:50

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) آٹو پارٹس انڈسٹریز سے متعلق 13 ویں بین الاقوامی نمائش تہران میں شروع ہوگئی۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق نمائش میں 510 ملکی اور 11 ممالک کی190 کمپنیاں شریک ہیں جن میں فرانس، یونان، ترکی، چین، تائیوان، جنوبی کوریا ، اٹلی، پولینڈ، ملائیشیا اور رومانیہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایران کے محکمہ صنعتی ترقی اور تعمیرنو کے سربراہ محمد خضرایی قہرمانی نے کہا کہ اس نمائش میں غیرملکی کمپنیوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ایران پر امریکی پابندیاں بے اثر ہیں۔