موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

بدھ 14 نومبر 2018 17:23

چیچہ وطنی۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق گائوں57/12-L کا رہائشی محمد ندیم اپنے موٹر سائیکل رکشہ پر گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث بوریوالہ روڈ پر رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں محمد ندیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :