ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ، نیوزی لینڈ ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانے کا سامنا

جمعرات 15 نومبر 2018 17:43

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ، نیوزی لینڈ ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانے ..
گیانا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں نیوزی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم آسٹریلیا ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں اوورز ختم کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ وقت سے ایک اوور شارٹ کیا جس کی پاداش میں ایمرٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری رچی رچرڈسن پر پوری ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا، کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جبکہ کپتان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :