شہزادہ چارلس نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں

جمعرات 15 نومبر 2018 23:08

ؒلندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، اس موقع پر برطانیہ بھر میں سالگرہ کا جشن منایا گیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ چارلس نے اپنی زندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں ہیں جن کی سالگرہ پوری دھوم دھام سے منائی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پرشہزادہ چارلس نیاپنی اہلیہ کمیلا،بیٹے پرنس ولیم اٴْن کی فیملی،چھوٹے بیٹے پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کے ساتھ فیملی تصاویر بنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ، اس کے علاوہ وہ مختلف تقریبات میں شرکت کے لییبھی پہنچے۔

ہالی وڈ ستاروں نے بھی تقریبات میں شرکت کی اور پرنس چارلس کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور صرف یہی نہیں بلکہ برطانوی وزیر اعظم تھریسانے نے ہاؤ س آف کامن میں پرنس چارلس کو مبارکباد پیش کی اور ولی عہدچارلس کو41توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی

متعلقہ عنوان :