آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں نیوزی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانہ کر دیا گیا

جمعرات 15 نومبر 2018 23:32

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں نیوزی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی بناء ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں نیوزی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم آسٹریلیا ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں اوورز ختم کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ وقت سے ایک اوور شارٹ کیا جس کی پاداش میں ایمرٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری رچی رچرڈسن پر پوری ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا، کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جبکہ کپتان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :