خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی45ویں برسی کے موقع جلسہ عام کی تیاریاں

جمعہ 16 نومبر 2018 00:50

کوئٹہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی45ویں برسی کے موقع پر2دسمبر کے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پشتونخوامیپ کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری رحمت صابر ، اسد خان ترین ، رحمت ناصر ، حاجی نادر اچکزئی نے بلیلی علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی تازہ گل ، روشان یونٹ ، تور ناصر یونٹ اور شیخ ماندہ علاقائی ایگزیکٹو کا اجلاس اور پشتونخوامیپ پشتون آباد علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام غازی امان اللہ خان یونٹ ، رحمان بابا یونٹ ، آزاد افغان یونٹ ، احمد شاہ بابا یونٹ کے اجلاس منعقد ہوئے۔

جس سے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی ڈپٹی سیکرٹری ندا سنگر ، علاقائی معاونین عبدالمنان درانی ، عطاء محمد آغا ،سمیع اللہ اور راز محمد مظلوم یار نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے پارٹی کے منعقدہ اجلاسوں میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 2دسمبر کے جلسے کی تیاری کیلئے اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے جلسے کی کامیابی کیلئے شب وروز محنت کرے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے خان شہید کی نظریات وافکار کو مشعل راہ بناتے ہوئے ملک کی اہم جمہوری سیاسی پارٹی کا مقام حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خا ن شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے جمہوری ترقی پسند اور روشن فکر نظریات وافکار اور ان کی جدوجہد محکوم عوام کی جمہوری تحریکوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :