اوپن یونیورسٹی کے پریکٹیکل امتحانات 3دسمبرسے شروع ہوں گے

جمعہ نومبر 12:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2018ء میں پیش کئے گئے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات سوموار 3۔دسمبر2018ء سے شروع ہوں گے۔سینٹر نمبر 199 )فیصل آباد(،ْ 721 )اسلام آباد( اور 722 )لاہور( ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات کے لئے سینٹرز مقرر کئے گئے ہیں" یہ اعلان اوپن یونیورسٹی کے ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات )کنڈکٹ( ،ْ ایاز الہٰی نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 13۔دسمبر تک جاری رہیں گے۔ پہلے گروپ کے پریکٹیکلز کا دورانیہ روزانہ صبح 9۔بجے تا 12۔بجے مقرر کیا گیا ہے۔ طلباء و طالبات کو ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لئے رول نمبر سلپس ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کردی گئی ہیں۔مزید معلومات کے لئے طلباء و طالبات ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات )کنڈکٹ( ،ْ ایاز الہٰی سے ان کے فون نمبر 051-9250051, 051-9057648پر رابطہ کرسکتے ہیں۔