ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان سے متعلق سوالات موخر

جمعہ 16 نومبر 2018 13:40

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان سے متعلق سوالات موخر کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کو والدہ کی علالت کے باعث ہسپتال جانا پڑا، ان سے متعلقہ سوالات موخر کر دیئے جائیں جس پر صدر نشین نے بیت المال سے متعلق سینیٹرز کے سوالات ڈیفر کر دیئے۔