سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے آئی ایم یو حرکت میں آ گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 16:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے آئی ایم یو حرکت میں آ گیا، آئی ایم ہو کی رپورٹس پر کام چور ملازمین میں کھلبلی میچ گئی۔ محکمہ صحت نے غیر حاضر ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آئی ایم یو نے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ آئی ایم یو کی رپورٹس پر سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسروں کو سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ آئی ایم یو کی رپورٹس پر سرکاری ہسپتالوں و مراکز صحت کے غیر حاضر ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :