جدہ میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار،سائیکلوں پر سوار لڑکیاں ساحل سمندر پہنچ گئیں

جمعہ 16 نومبر 2018 17:33

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) حالیہ ایام میں پے درپے موسلادھار اور درمیانے درجے کی بارشوں نے عروس البحرالاحمر جدہ کا موسم خوشگوار بنا دیا۔سعودی ٹی وی کے مطابق بونداباندی سے بھی موسم بہتر ہوا۔

(جاری ہے)

موسم سے لطف اٹھانے کیلئے سعودی لڑکیاں سائیکلوں پر سیر سپاٹے کیلئے ساحل سمندر پہنچ گئیں۔جدہ میونسپلٹی کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ سیر سپاٹے کیلئے آنیوالوں کے تحفظ کیلئے ساحل پر جگہ جگہ 120سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :