انٹرنیٹ پر جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے سوشل میڈیا کمپنیوں کے اقدامات ناکافی قرار

سوشل میڈیا نے جھوٹ اور سازشی نظریات پھیلا کر عوامی سمجھ بوجھ کو آلودہ کردیا ہے، شہزادہ ولیم کی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر تنقید

جمعہ 16 نومبر 2018 17:38

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) شہزادہ ولیم نے انٹرنیٹ پر جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے سوشل میڈیا کمپنیوں کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے جھوٹ اور سازشی نظریات پھیلا کر عوامی سمجھ بوجھ کو آلودہ کردیا ہے۔ رازداری کی حفاظت اور سائبربلنگ کے خلاف کمپنیوں کو مزید متحرک ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں اپنا مثبت تاثر قائم رکھنے میں اتنی قید ہیں کہ وہ خود اپنے پیدا کردہ معاشرتی مسائل کا سامنا کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو معاشرتی ذمہ داری کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے جو صارفین سے زیادہ اپنے شیئرہولڈرز کے مفاد کا تحفظ کرتی ہیں۔کمپنیوںکو انسانی قدروں پر منافع کو ترجیح دینے کی سوچ بدلنا ہوگی۔ آپ اچھا کام کرکے بھی کامیاب رہ سکتے ہیں۔