جیکب آبادکے شہریوں کو تاحال پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع نہ ہوسکی

جمعہ 16 نومبر 2018 17:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) یوایس ایڈ کے فراہمی آب کے منصوبے کے تحت جیکب آبادکے شہریوں کو تاحال پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع نہ ہوسکی شہرمیں کربلا مچ گئی تفصیلات کے مطابق یوایس ایڈ کے تحت جیکب آبادمیں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکاہے واٹر کمیشن کو فراہمی آب کے منصوبے کے کنسلٹنٹ اور ایم ایس ڈی پی کے ذمیداران سمیت ضلع انتظامیہ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی بھی بے سود ثابت ہوئی ہے پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہرمیں کربلا مچ گئی ہے قائد اعظم روڈ ،ڈنگر محلہ ،شاہی بازار،لہڑی محلہ ،اے ڈی سی کالونی ،افضل خان کھوسو روڈ سمیت دیگر علاقوں کے مکین فراہمی آب سے محروم ہیں کھیر تھر پلانٹ پر 33کروڑ کی لاگت سے بنایاگیا لیگون بھی لیک ہوگیاہے جبکہ واٹر سپلائی فلٹر پلانٹ پر تیسراٹینک تاحال زیر تعمیر ہے جو مکمل نہیں ہوسکاہے شہریوں کو پانی کاکنکشن دینے کے لیے مختلف ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دیاگیاہے جس میں بھی کرپشن کی اطلاعات ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمران علی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پر ان کا نمبراٹینڈ نہ ہوا۔