بلغاریہ کے ایون پنویو نے آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن 2 جیت لی

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:34

بلغاریہ کے ایون پنویو نے آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن 2 جیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) بلغاریہ کے ایون پنویو نے آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن 2 جیت لی۔ فائنل میں بلغاریہ کے کھلاڑی نے پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائز سنگلز فائنل میں بلغاریہ کے کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے 6-3، 7-6(7) سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر بلغاریہ، مصر اور آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :