ٹی بی کے خاتمے کے لیے علماء کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے‘ پروفیسر ڈاکٹرغلام مصطفی

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:24

ملتان۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) نامورطبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کے لیے علماء کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے‘ علماء معاشرے کے رہبر ہوتے ہیں اس لئے ان کو لوگوں کے معاشرتی سماجی مذہبی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی مناسب رہنمائی کا اہتمام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ کیئر میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن اور عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے ٹی بی کے خاتمہ میں علماء کرام کے کردار کے حوالے سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پروفیسر سید احسن سعید کاظمی،مولانا نجم الحق نے کہا کہ ٹی بی ہمارے معاشرے میں ایک ناسور کی حیثیت سے پھیل چکا ہے اور اس کے خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مذہب رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت ہی اسلام کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کو معاشرتی مسائل کے حوالے سے لوگوں کی رہنمائی کرنی چاہیے اور اپنی مساجد سے ملحقہ علاقہ میں کمیٹی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مل کر ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرناچاہے۔سیمینار میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :