زچہ وبچہ کی شرح اموات کو کم کرنے کے لئے مربوط طریقے سے کام کرنا ہوگا، پی پی ایچ آئی چیف ایگزیکٹو

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عزیز احمد جمالی نے کہا ہے کہ زچہ وبچہ کی شرح اموات کو کم کرنے کے لئے مربوط طریقے سے کام کرنا ہوگالوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سیشن ایک موثر ذریعہ ہیںحاملہ خواتین کو مراکز صحت سے باقاعدہ چیک اپ کروانے کی طرف راغب کیاجائے تاکہ دوران زچگی پیچیدگیوں کو کم کیا جاسکے اس سلسلے میں لیبر رومز کی تعداد کو بھی بڑھایا جائے گاپی پی ایچ آئی نے ایل ایچ وزیز کو کراچی میں قطر ہسپتال سے خصوصی تربیت دلوائی دیہی علاقوں میں خواتین کو دوران زچگی بہتر سہولیات فراہم ہوںان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفیسر عزیز احمد جمالی نے لورالائی سرکٹ ہائوس میں دکی، لورالائی، موسی خیل، بارکھان، ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیامتعلقہ ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز نے سہہ ماہی کارکردگی کی پریزینٹیشن دی اور آئندہ سہہ ماہی پلان پیش کئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی ایچ آئی نے افسران پر زور دیا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں اچھا کام کرنے والے افسران اور اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کوتاہی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گیاس موقع پر منیجرمانیٹرنگ کمیل علی اور پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر مختیار زہری بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :