تعلیم کو عام کر کے اور نوجون نسل کا رشتہ کتاب سے جوڑ کر اقبالؒ کے فلسفہ خودی کو سمجھا جا سکتا ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کا نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب
ہفتہ 17 نومبر 2018 23:01
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا وہ طبقہ ہوتا ہے جسے بہترین تعلیم اور تربیت فراہم کر کے ہم ملک کو اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں اس کے لئے ہمیں کتاب سے نوجوان کا رشتہ مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،کتاب آپ کو اپنے ہم عصروں میں ممتاز بنا دیتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلام کی عظمت رفتہ لانے اور تقدیر امم کے جاننے کے لئے قرآن سے رہنمائی لینا ہوگا۔وزیر مملکت نے نوجوانوں میں تعمیری سوچ پیدا کرنے کے لئے پازیٹو پاکستان فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔ پازیٹو پاکستان فاؤنڈیشن نے یومِ اقبال کی مناسبت سے ایوانِ قائد اسلام آباد میں ایک بہترین ایونٹ منعقد کرایا اس تربیتی پروگرام میں ملک بھر سے پانچ سو زائد طلباء وطالبات اور ملازمت پیشہ افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کے انعقاد کا اہم مقصد نوجوانوں میں خودی کی پہچان اور اپنے بلند مقاصد سے آشنائی تھا۔پروگرام میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان، پازیٹو پاکستان کے صدر عابد اقبال کھاری ،پازیٹو پاکستان کے چیئرمین سید محمد انیس،واٹر پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین نصیر احمد گیلانی،لیکچرر خرم الٰہی ،کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ پی.آئی.ڈی.ای کیاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتازاعوان, ترک سکالرطاہرو اندلیب، ہیپی لائف سرکل کے چیف ایگزیکٹو افسرمیجر شجاع چوہدری ،پازیٹو پاکستان کے سینئیر نائب صدر عمیر رضا اور پازیٹو پاکستان کے نیشنل سیکریٹری ولید اصغر حسینی نے شرکت کی ۔ اس سلسلہ کا آئندہ پروگرام9دسمبر کو فیصل آباد اور10جنوری کو لاہور میں منعقد کرایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.