یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ کا بارہواں کانوکیشن ملتوی

اتوار 18 نومبر 2018 01:10

کوئتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق تمام طلباء وطالبات والدین اور مہمانان گرامی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ کا بارہواں کانوکیشن جو 19 نومبر 2018 کو منعقد ہونا قرار پایا تھا چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اب کانوکیشن کا انعقاد بروز جمعہ مورخہ 23 نومبر 2018 وقت صبح 9:00 بجے ہوگا۔ ریہرسل 22 نومبر 2018 بروز جمعرات کو سپہر 03:00 بجے ہو گا۔ وقت کی پابندی لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :