اسلامیات کا ہر ڈگری ہولڈر مفتی نہیں ہوسکتا، سعودی مفتی آل الشیخ

مفتی بننے کیلئے بڑے علم اور فہم کی ضرورت ہوتی ہے، اسلامیات کے طلباء کو نصیحت

اتوار 18 نومبر 2018 13:20

اسلامیات کا ہر ڈگری ہولڈر مفتی نہیں ہوسکتا، سعودی مفتی آل الشیخ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیاہے کہ اسلامیات کی ڈگری رکھنے والا ہر شخص مفتی نہیں ہوتا۔ مفتی بننے کیلئے بڑے علم اور فہم کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اسلامیات کے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ یونیورسٹی سے منسلک ایام کے دوران زیادہ سے زیادہ علم و فہم حاصل کرنے کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص الشریعہ کالج سے فارغ ہوجاتا ہے وہ اچھے راستے پر چل پڑتا ہے تاہم مفتی بننے کیلئے قرآن ، سنت اور علمائ و فقہا ء کی کتابوں میں دسترس پیدا کرنا ضرور ی ہے۔ اجتہاد کوئی آسان کام نہیں۔ یہ طویل تجربے کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :