انتہا پسندوں کو اجازت نہ دی جائے کہ وہ اپنے ایجنڈے کو عام کریں،جرمن چانسلر

میرکل کی کمینٹس شہر آمد پرمہاجرمخالف مظاہرے، اس احتجاج میں پانچ سو افراد شریک ہوئے

اتوار 18 نومبر 2018 14:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنی مہاجر دوست پالیسیوں کادفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ بہت سے مہاجرین جرمنی آ چکے ہیں اور دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہیں، جو خود سے مختلف نظر آنے والے لوگوں کے خلاف کھلے تعصبات رکھتے ہیں۔ ان دونوں گروہوں میں فرق کرنا بہت ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کیمنٹس شہر کے باسیوں سے اپیل کی کہ انتہا پسندوں کو اجازت نہ دی جائے کہ وہ اپنے ایجنڈے کو عام کریں۔

(جاری ہے)

میرکل کا کہنا تھا کہ کیمنٹس میں ایسے لوگ زیادہ تعداد میں ہیں، جو تشدد کو مسترد کرتے ہیں۔ میرکل نے کہا کہ کچھ لوگوں کو شائد یہ پریشانی لاحق ہے کہ بہت سے مہاجرین جرمنی آ چکے ہیں اور دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہیں، جو خود سے مختلف نظر آنے والے لوگوں کے خلاف کھلے تعصبات رکھتے ہیں۔ میرکل کا اصرار تھا کہ ان دونوں گروہوں میں فرق کرنا بہت ضروری ہے۔دوسری طرف کمینٹس شہر میں میرکل کی آمد پر مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پرو کیمنٹس نامی ایک گروپ نے اٴْس مقام پر بھی ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا، جہاں میرکل کا ایونٹ منعقد کیا گیا۔ اس احتجاج میں پانچ سو مظاہرین شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :