معاشرے کی ترقی تعلیم میں مضمر ہے ‘ قمرزمان شنواری

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

کوہاٹ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) کوھاٹ کے دیگر سکولوں کی طرح گورنمنٹ سینیٹینل ماڈل ہائی سکول نمبر چار میں بھی پرنسپل لطیف شاہ کی زیر صدارت تعلیم بچوں کے والدین اور علاقہ مشران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیرنٹس ٹیچر کونسل کے انتخابات کے حوالے سے پرنسپل نے اظہار خیال کیا ماہر تعلیم سابق ڈی ای او قمر زمان شنواری نے کہا کہ معاشرے کی ترقی تعلیم میں مضمر ہے اورتعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کے اخلاق اورکردار سازی پر توجہ دینے سے ہم مفید شہری تیارکرسکتے ہیں اورمعیاری تعلیم کاتقاضا ہے کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرتے ہوئے نصاب کے ساتھ ساتھ اخلاقیات اور کردار سازی پر بھی اپنی توانائیاں صرف کریں اے ڈی او امان اللہ خان نے پیرنٹس ٹیچر کونسل کی اہمیت وافادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی بعدازاں تین سالہ مدت کے لئے پی ٹی سی انتخابات کامرحلہ منعقد ہوا جس میں قمر زمان شنواری کومتفقہ طورپر چیئرمین منتخب کرلیاگیا پی ٹی سی کے دیگر ممبران میں امتیاز حیدر' پیر شاہ فاروق' جہانزیب 'محمدعرفان خان'عمران شاہ 'سلمان علی شاہ اور آصف شاہ بخاری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :