عالمی افراتفری سے بچنے کے لیے مضبوط یورپ ضروری ہے،فرانسیسی صدر

فرانکو جرمن جوڑے پر دنیا کو امن کے راستے پر گامزن کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے،جرمن پارلیمنٹ سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 12:10

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ عالمی امور میں افراتفری سے بچاؤ کے لیے یورپ کا مزید مضبوط اور خود مختار رہنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

فرانکو جرمن جوڑے پر دنیا کو امن کے راستے پر گامزن کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے جرمن پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی امور میں افراتفری سے بچاؤ کے لیے یورپ کا مزید مضبوط اور خود مختار رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ فرانکو جرمن جوڑے پر دنیا کو امن کے راستے پر گامزن کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ ماکروں دوسری عالمی جنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ترتیب دی گئی تقریبات میں شرکت کے لیے بروز اتوار برلن پہنچے ، بعد ازاں وہ جرمن چانسلر میرکل سے ملاقات میں یورپی یونین میں اصلاحات پر بات چیت کی ۔