قاتل خاشقجی کی لاش کی باقیات ترکی سے باہر لے گئے، ترک وزیر دفاع

سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے انہیں لاش کی باقیات سامان میں ساتھ لے جانے میں مشکل بھی نہیں ہوئی ،گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 14:12

قاتل خاشقجی کی لاش کی باقیات ترکی سے باہر لے گئے، ترک وزیر دفاع
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ترک وزیر دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ممکنہ طور پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتل لاش کی باقیات ترکی سے باہر لے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی کینیڈا میں انٹرنیشنل کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندازہ یہ ہے کہ قاتل، قتل کے تین یا چار گھنٹوں بعد ہی ترکی سے چلے گئے اور جاتے ہوئے لاش کی باقیات بھی ممکنہ طور پر اپنے سامان میں ساتھ ہی لے گئے۔

سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے انہیں لاش کی باقیات سامان میں ساتھ لے جانے میں مشکل بھی نہیں ہوئی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ترک حکام خاشقجی کی لاش کو کیمیکل سے تلف کیے جانے کے امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔