موسم سرما کی آمد کے ساتھ وفاقی دارالحکومت میں خشک میوہ جات کی دکانیں سج گئیں

پیر 19 نومبر 2018 14:23

موسم سرما کی آمد کے ساتھ وفاقی دارالحکومت میں خشک میوہ جات کی دکانیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت میں خشک میوہ جات کی دکانیں سج گئیں اور شہری اپنی بساط کے مطابق سردیوں کے استعمال کے لئے میوہ جات کی خریداری میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔ اس مہنگائی کے دور میں خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں لیکن مونگ پھلی، بھنے ہوئے چنے اور کشمش کا ایسی چند چیزوں میں شمار ہوتا ہے جس کو ایک عام آدمی بھی خرید کر استعمال کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کے استعمال سے انسانی صحت بہتر رہتی ہے اور سردی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے شمار بیماریوں سے انسان بچا رہتا ہے لہذا ادویات پر رقم کرنے کی بجائے خشک میوہ جات کو روزمرہ خوراک میں شامل کرلیا جائے تو یہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا تاہم ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ خشک میوہ جات کو ایک متناسب مقد ار میں استعمال ہی فائدہ مند ہے جبکہ خشک میوہ جات کو رات سے پہلے استعمال کرنا صحت کے لئے مناسب نہیں اور اس سے اجتناب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :