کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان سے اظہار تعزیت

پیر 19 نومبر 2018 18:04

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) نیشنل بینک ایس کیو جی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم، ارشد حسین، انور فاروقی، ابوزر امرائو، عظمت اللہ خان، زاہد شہاب، عارف بھوپالی، خالد پراچہ، سرفراز احمد خان، وسیم عارف نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان کے جواں سال بھتیجے جہانزیب محمد خان کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ رب کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء کے بی بی اے صدر غلام محمد خان پی آئی ایچ کے رائو جاوید اقبال، سابق انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی انور سعید، فصیح الرحمن، سمیر سلیم، عبدالرحمن خان، محمد اسلم خان، احمد علی راجپوت، ڈی ایس پی اعجاز الدین نے بھی اظہار تعزیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :