فلسطینی قوم کیخلاف صہیونی ریاست کے جرائم پر عالمی ضمیر مردہ ہوچکا ہے، عیسیٰ قراقع

صہیونی ریاست کے جنگی مجرم لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے انسانی ضمیر کی عدالت تشکیل دی جانی چاہیے،سابق فلسطینی وزیر کا تقریب سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 19:10

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران عیسیٰ قراقع نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم پر عالمی ضمیر مردہ ہوچکا ہے، صہیونی ریاست کے جنگی مجرم لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے انسانی ضمیر کی عدالت تشکیل دی جانی چاہیے۔رام اللہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عیسی قراقع نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں صہیونی ریاست کے جنگی مجرموں کے خلاف ایک نہیں بلکہ کئی مقدمات چل رہے ہیں مگر ان پر انتہائی سست روی کیساتھ کام ہو رہا ہے۔

فلسطینی قوم کو عالمی عدالت انصاف سے بھی انصاف نہیں مل سکا ہے۔سابق فلسطینی وزیر نے کہا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید ہمارے بہن بھائیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیل کھلے عام قیدیوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہے۔ حال ہی میں ایک نئے قانون کی منظوری کیلئے بحث شروع کی گئی ہے جس کے تحت مزاحمت کی پاداش میں فلسطینیوں کو سزائے موت دی جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ مختلف تنظیموں کے ساتھ تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کو الگ الگ انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے درمیان تفریق بذات خود ایک سنگین جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :