نبی ا?خری الزماں کا اسوہ ا?نے والی نسلوں کے لیے ضابطہ حیات ہے، ترک صدر

ْاسلام کی تابندگی سنت اور سیرت پرعمل میں پنہاں ہے، ایک مسلمان کا تعلق سیرت پاک سے جتنا مضبوط ہوگا اس کا دین کے ساتھ تعلق بھی اتنا ہی مضبوط ہوگا، اردوان کا سرکاری سطح پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والی خصوصی تقربات سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 22:16

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ نبی ا?خری الزماں کا اسوہ ا?نے والی نسلوں کے لیے ضابطہ حیات ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے ماہ ربیع الاول میں جشن ا?مد رسول? کی مناسبت سے سرکاری سطح پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والی خصوصی تقریبات ‘‘ہمارے رسول? اور نوجوان’’ کا ا?غاز کردیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اسلام کی تابندگی سنت اور سیرت پرعمل میں پنہاں ہے، ایک مسلمان کا تعلق سیرت پاک سے جتنا مضبوط ہوگا اس کا دین کے ساتھ تعلق بھی اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ترک صدر نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اور منافع بخش سرمایہ ہوتے ہیں، نوجوانوں کی طرف سے منہ موڑنے والی قوم کا مستقبل تاریک اور ملکی استحکام خطرے میں پڑجاتا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا۔طیب اردگان نے کہا کہ نوجوان سیرت پاک کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگیوں کے تاریک پہلوو?ں کو سنت رسول ? سے روشن کریں، قلوب کو حب نبی سے منور کریں اور اللہ کے پسندیدہ دین اسلام کے جانثار سپاہی بنیں۔واضح رہے کہ ترکی میں اس سال جشنِ ا?مد رسول? 24 نومبر تک ‘‘ہمارے رسول? اور نوجوان’’ کے عنوان سے منایا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :