ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن اور اباسین آرٹ کونسل شعبہ نعت کا اعزاز برقرار
ریڈ یو اور ٹی وی کے 35واںقومی مقابلہ نعت خوانی کے فائنل جیت لیا، کل پا کستان مر حلے میں چار میں سے دو کیٹگر یز میں اول، ایک میںدوئم اور ایک میں سوئم پو زیشن اپنے نا م کرلیں
پیر 19 نومبر 2018 23:43
(جاری ہے)
ان مقابلو ں میں چاروں صوبوں ،اسلا م آ باد ،گلگت اور آ زاد کشمیر کی سطح پر اول آ نے والے منتخب نعت خوانوں نے فائنل مر حلے میں حصہ لیا نتا ئج کے مطابق پندرہ سال سے کم عمر نعت خواں بچوںکی کیٹگری میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہر ی پو ر سے تعلق رکھنے والے دانیال احمد نے حا فظ جنید مصطفے کی پڑھی ہوئی نعت پڑھ کر اس کیٹگری میں اول پو زیشن اپنے نا م کی جبکہ پندرہ سے پچیس سال تک کی عمر کے نعت خوانوں میں ہزارہ ابا سین آ رٹس کو نسل ایبٹ آ باد کے دانش فرید ملک بھر کے نعت خوانوں میں پہلے نمبر پر رہے ان دونوں نعت خوانوں کو پچاس پچاس ہزارروپے اور عبدالرحمن میمو ریل ٹرسٹ کی جا نب سے گولڈ میڈلز بھی دئیے گئے۔
۔اسی طرح خواتین مقابلوں کی پندرہ سال سے کم عمر کیٹگری میں ہزارہ ابا سین آ رٹس کو نسل ایبٹ آ باد کی ننھی نعت خواں فضا ء شہزادی دوسری پو زیشن اپنے نا م کر نے میں سر خر و رہیں انہیں اس کا میا بی پر چا لیس ہزار روپے کا نقد انعا م دیا گیا ۔جبکہ پندرہ سے پچیس سال تک کی خواتین نعت خوانوں کی کیٹگری میں ہزارہ ابا سین آ رٹس کو نسل ایبٹ آ بادہی کی نا بینا نعت خواں صبا ء پر ویز اپنی عمدہ کا ر کر دگی کی بنا پر اپنی ہم عمر نعت خوانوں میں تیسری پو زیشن حا صل کر نے میں کا میا ب رہیں انہیں اس کا ر کر د گی پر 30ہزار رو پے کے انعا م سے نوازا گیا ۔ان مقا بلوں میں منصفین کے فرائض ملک کے نا مور نعت خواں حضرات ڈاکٹر قاری محمد ہو نس ،اختر بزمی اور اربا ب ظفرا اللہ نے سر انجام دئیے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایبٹ آباد کے تما م کامیا ب نعت خواں طلبا و طا لبا ت ہزارہ کے ممتا ز نعت خواں حا فظ قاری جنید مصطفے کے شا گرد ہیں ۔جبکہ ہزارہ ڈویژن کے مذہبی اور سما جی حلقوں نے کا میا ب نعت خوانوں ،انکے استاد حا فظ جنید مصطفے اور ابا سین آرٹس کو نسل ایبٹ آ با د شعبہ نعت خوانی کے انچارج طا ہر منیر اعوان کو اس کا میا بی پر مبا ر کبا د پیش کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.