انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 کروڑ3 لاکھ روپے جاری

منگل 20 نومبر 2018 12:09

انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 کروڑ3 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ3 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے انسانی حقوق کے قیام کے لئے 71 لاکھ، ایکشن پلان فار ہیوم رائٹس کے لئے 46 لاکھ، وزارت انسانی حقوق میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 86 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔