گوئٹے مالا کا آتش فشاں پھٹ کرلاوااگلنے لگا ، چارہزارفرادمحفوظ مقام پرمنتقل

منگل 20 نومبر 2018 13:10

گوئٹے مالا کا آتش فشاں پھٹ کرلاوااگلنے لگا ، چارہزارفرادمحفوظ مقام ..
گوئٹے مالا سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹ کر لاوا اگلنے لگا جس کی وجہ سے اس علاقے میں رہنے والے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوئٹے مالا سٹی سے 30 کلومیٹر جنوب میں واقع فیوگو میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ، لاوا اور گیس کا اخراج جاری ہے۔علاقے میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر تے ہوئے 4 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔اس علاقے میں رواں سال آتش فشاں پھٹنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے، جون میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک اور 235لاپتہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :