افغانستان میں رواں سال افیون کی کاشت میں کمی ہوئی،عالمی ادارہ انسدادمنشیات

جنوبی افغان صوبہ ہلمند میں مجموعی افیون کی پیداوار کا نصف حاصل کیا گیا،یواین اوڈی سی کی رپورٹ

منگل 20 نومبر 2018 13:10

افغانستان میں رواں سال افیون کی کاشت میں کمی ہوئی،عالمی ادارہ انسدادمنشیات
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کے انسداد کے ادارے (یواین اوڈی سی) نے انکشاف کیا ہے کہ رواں برس کے دوران افغانستان میں افیون کی کاشت میں کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق یواین اوڈی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ2018 کے دوران تقریباً ساڑھے چھ ہزار ٹن افیون پیدا کی گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں انتیس فیصد کم ہے۔

سن 2017 میں افیون کی پیداوار نو ہزار ٹن تھی۔ رواں برس اس مقصد کے لیے ڈھائی لاکھ ہیکڑز رقبے کو افیون حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ ادارے کے مطابق افیون کی پروڈکشن میں کمی خاص طور پر مغربی افغان علاقے میں زیادہ ہوئی ہے۔ جنوبی افغان صوبہ ہلمند میں مجموعی افیون کی پیداوار کا نصف حاصل کیا گیا۔ اس صوبے کے کئی علاقے طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔