وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ملک بھر سے 4 لاکھ 74 ہزار خاندانوں کا علاج کیا گیا، وزارت صحت

منگل 20 نومبر 2018 14:11

وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ملک بھر سے 4 لاکھ 74 ہزار خاندانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ملک بھر سے 4 لاکھ 74 ہزارخاندانوںکا علاج کیا گیا، ایک لاکھ ایک ہزار افراد ہسپتالوں میں داخل ہوئے جہاں ان کا اوپن ہارٹ سرجری سے لے کر معمولی بیماریوں کا بھی علاج کیا گیا۔ وزارت صحت کے ذرائع نے بتایاکہ ملک بھر کے 38 اضلا ع سے 32 لاکھ خاندانوں کو اس پروگرام کے تحت صحت کے حوالے سے تحفظ فراہم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں ملک بھر سے 153ہسپتال پینل پر لئے گئے جہاں پر 3 لاکھ روپے تک ابتدائی علاج کی سہولت میسر تھی، دوسرے مرحلے میں 7 مہنگے علاج والے امراض کے علاج کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام یکم جنوری 2016ء میں اسلام آباد سے شروع کیا گیا، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے 32 لاکھ خاندانوں کو صحت انشورنس میں شامل کیا جس میں حکومت نے سالانہ فی فیملی 13سو روپے انشورنس کی مد میں جمع کرائے۔ 30 اکتوبر 2018ء تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے لئے 4.9 بلین روپے سٹیٹ لائف کو ادا کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :