خیبرپختونخواہ حکومت کا تمام صوبائی سرکاری ملازمین کو ماہ نومبرکی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا اعلان

منگل 20 نومبر 2018 14:18

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کو ماہ نومبرکی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز محکمہ فنانس خیبرپختونخواہ نے تمام انتظامی سیکرٹریز‘ضم شدہ اضلاع کے ایڈیشنل سیکرٹری ‘کمشنروں‘ ڈپٹی کمشنروں سمیت تمام سرکاری اداروں کے سربراہوں کوایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 /دسمبر2018 کو ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) کے باعث تمام صوبائی سرکاری ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ایڈوانس میں 28 /نومبر2018 کو ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

حکومت کے اس اعلان پر سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے۔ یادرہے کہ قبل ازیں صوبہ پنجاب کی حکومت نے بھی ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :