پی ایچ آئی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بی آر ایس پی سمیت تمام اداروں اور تنظیموں سے تعاون کرے گی ،پی پی ایچ آئی محدو د دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بنیادی مراکز صحت میں عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہیں،سی ای او عزیزاحمد جمالی

منگل 20 نومبر 2018 15:20

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پی ایچ آئی کے سی ای او عزیزاحمد جمالی نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بی آر ایس پی سمیت تمام اداروں اور تنظیموں سے تعاون کرے گی ،پی پی ایچ آئی محدو د دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بنیادی مراکز صحت میں عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہیں ،یہ بات انہوں نے منگل کے روز بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام( بی آر ایس پی) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی،وفد کی قیادت سنیئر منیجر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سراج الحق غوری کر رہے تھے۔

ان کے ہمراہ میر حافظ ایم این ای کوآرڈینیٹر ملیریاپروگرام اور عبداللہ بادینی منیجر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی انتہائی منظم طریقے سے بلوچستان بھر میں صحت کے حوالے سے بہترین کام کررہی ہے اور بی آر ایس پی ملیریا کی روک تھام کے لیے بلوچستان میں کام کررہی ہے اور پی پی ایچ آئی کے ساتھ اپنے تعاون اور رابطے کو بہتر بنانا چاہتی ہے چونکہ پی پی ایچ آئی باقاعدگی کے ساتھ ضلعی سطح پر ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کرتی ہے ہماری خواہش ہے کہ وہ اپنے ان جائزہ اجلاسوں میں ہمارے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کو بھی بلائے تاکہ مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے مستقبل میں صحت کے شعبے میں پی پی ایچ آئی کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ لوگوں کو مزید بہتر صحت کی سہولیات مل سکیں پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی معاونت چیف آپریٹنگ آفیسر اور پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ نے کی۔

متعلقہ عنوان :