عبدالحمیدویلفیئر سو سائٹی لاہورزیر اہتمام ٹائون شپ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 20 نومبر 2018 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) عبدالحمیدویلفیئر سو سائٹی لاہورزیر اہتمام ٹائون شپ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح عبدالحمیدویلفیئر سو سائٹی لاہور کے صدرراجہ مہر بان قادری ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حاجی شمشاد اختر ،ریاض احمد جنگ،رانا شفیق قمر ،مخدوم بشیر چمن ،رانا تسلیم نے کیا۔

میڈیکل کیمپ میں وبائی امراض ، دل و جگر ، ٹی بی سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں کے بارے آگاہی کے ساتھ علاج معالجہ اور فری ادویات ضرورت مند اور نادار لوگوں کو فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر صدرعبدالحمیدویلفیئر سو سائٹی لاہور کے صدرراجہ مہر بان قادری ، رانا تسلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کیمپ کا مقصد ٹی بی سمیت دیگر وبائی امراض کو جڑ سے ختم کرنے اور عوام میں جان لیوا بیماریوں کے حوالے سے بروقت علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہی اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کی بر وقت تشخیص اور علاج کے ذریعے وبائی اور جان لیوا امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحمیدویلفیئر سو سائٹی لاہور کا مقصد ضرورت مند اور نادار مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات مہیا سرفہرست ہے لہٰذا مخیر اور صاحب حیثیت کوفلاحی کاموں بڑھ چڑ ھ کر تعاون کرنا چاہیے۔ٹائون شپ میں منعقدہ میڈیکل کیمپ مقامی دواساز کمپنی ( سی سی ایل ) کے ماہر ڈاکٹرزو عبدالحمیدویلفیئر سو سائٹی لاہور کے صدرراجہ مہر بان قادری ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حاجی شمشاد اختر ،ریاض احمد جنگ،رانا شفیق قمر ،مخدوم بشیر چمن ،رانا تسلیم نے 300سے زائد افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئی

متعلقہ عنوان :