تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم 16 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 63ویں نمبر پر آ گئے،

یاسر شاہ کی دوبارہ ٹاپ ٹونٹی میں واپسی، حسن علی 24 درجے چھلانگ لگا کر 44ویں نمبر پر آ گئے، نیکولز، مشفق الرحیم اور میتھیوز ٹاپ ٹونٹی میں شامل، اعجاز پٹیل کی 68ویں پوزیشن کے ساتھ انٹری

منگل 20 نومبر 2018 18:56

تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم 16 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم 16 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 63ویں نمبر پر آ گئے، مشفق الرحیم، ہنری نیکولز اور اینجلو میتھیوز ٹاپ ٹونٹی میں داخل ہو گئے، بائولرز میں یاسر شاہ کی 2 درجے ترقی کے ساتھ دوبارہ ٹاپ ٹونٹی میں واپسی ہوئی ہے، حسن علی 24 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 44ویں نمبر پر آ گئے، کیوی سپنر اعجاز پٹیل کی ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد 68ویں پوزیشن کے ساتھ انٹری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز ختم ہونے کے بعد تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں، سٹیون سمتھ دوسرے، ولیمسن تیسرے اور جوروٹ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، اینجلو میتھیوز 5، مشفق الرحیم اور ہنری نیکولز 13، 13 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 16ویں، 18ویں اور 20 ویں نمبر پر آ گئے، اسد شفیق نے ایک سیڑھی چڑھ کر 23ویں پوزیشن سنبھال لی، بی جے واٹلنگ نے 4 درجے اوپر چڑھ کر شکیب الحسن کے ساتھ 24 وی پوزیشن شیئر کر لی، برینڈن ٹیلر کی 18 درجے ترقی ہوئی، 27ویں نمبر پر پہنچ گئے، بین فوکس 15 درجے بہتری کے بعد 54ویں نمبر پر آ گئے، بابر اعظم 16 درجے چھلانگ لگا کر 63ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں جیمز اینڈرسن سرفہرست ہیں، یاسر شاہ 2 درجے ترقی کے ساتھ 19ویں نمبر پر آ گئے، تیجل اسلام درجے اور مہدی حسن میراز 7 درجے ترقی کے ساتھ 27ویں اور 28ویں نمبر پر آ گئے، حسن علی 24 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 44ویں نمبر پر آ گئے جبکہ اعجاز پٹیل کی 68ویں پوزیشن کے ساتھ انٹری ہوئی ہے، کائل جروس 19، اکیلا دانن جایا اور جیک لیچ یکساں 14 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 40ویں، 41ویں اور 43ویں نمبر پر آ گئے۔

شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :