ایران اور یورپی یونین کی مشترکہ تجارتی کانفرنس

بدھ 21 نومبر 2018 12:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) تجارتی و زرعی ترقیات، درآمداتی و برآمداتی اشیا کے معیاروں کو بلند کرنے اور سائنسی و فنی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینے کے لئے ایران اور یورپی یونین کی مشترکہ کانفرنس تہران میں شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایران اور یورپی یونین کی مشترکہ کانفرنس میں یورپی یونین کی50 صنعتکار اور تاجر جبکہ ایران کے 250 اقتصادی ماہرین اور صنعتکار شریک ہیں۔

اس کانفرنس میں زرعی اور غذائی اشیا کے معیاروں کو بہتر بنانے، جڑی بوٹیوں، پرندوں اور مچھلیوں کے قرنطینہ میں پائی جانے والی مشکلات کو ختم اور تجارتی تعلقات کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔کانفرنس کے دوران ایران اور یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے مواقع سے آشنائی حاصل کرنے کے لئے خصوصی نشستوں کا بھی اہتمام ہو گا

متعلقہ عنوان :