چین میں کچرے کی اسمگلنگ ، پانچ سو افراد گرفتار

بدھ 21 نومبر 2018 15:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) چینی حکومت نے کچرے کی اسمگلنگ کے شبے میں 576 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان افراد کی گرفتاریاں چین کی جانب سے کچرے کی سمگلنگ کے مکمل خاتمے کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار شدہ افراد سے تقریباً ڈیڑھ سو ملین سالڈ ویسٹ کی سمگلنگ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ چین نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ دھاتی اور پلاسٹک سمیت 24 اقسام کے کچرے کی درآمد پر رواں برس 31 دسمبر سے پابندی عائد کر رہا ہے۔ کئی ممالک کو پریشانی لاحق ہے کیونکہ وہاں سے کچرا ری سائیکلنگ کے لیے چین لایا جاتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ یا کچرے کا درآمد کنندہ ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :