چین نہایت کامیابی سے اپنی سرزمین سے غربت کو پسپا کررہا ہے، تحریک انصاف غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کے تجربات سے استفادہ چاہتی ہے‘ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد سے گفتگو

جمعرات 22 نومبر 2018 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہاہے کہ چین نہایت کامیابی سے اپنی سرزمین سے غربت کو پسپا کررہا ہے، تحریک انصاف غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کے تجربات سے استفادہ چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رانہوںنے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین غربت کے خاتمے پر اشتراک پر اتفاق کیا گیا،تحریک انصاف کے وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کررہیتھے،تحریک انصاف کے وفد کو غربت کے خاتمے کی چینی کاوشوں پر جامع بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر ارشد داد نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف غربت کے خاتمے کے چینی ماڈل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،غربت کے خاتمے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔