ملک بھر میں جشن ولادت رسولﷺ شایان شان طریقے سے منایا گیا

جمعرات 22 نومبر 2018 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) ملک بھر میں جشن ولادت رسولﷺ شایان شان طریقے سے منایا گیا عاشقانِ رسولؐ نے اپنے اپنے انداز میں نبی مہربان حضرت محمد مصطفی ﷺ سے عقیدت کا اظہار کیا، جشن ولادت رسولﷺکے موقع پر ملک بھر میں گھروں، مساجد، گلی محلوں اور اہم عمارتوں پر چراغاں اور میلاد کی محفلوں اور ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا، صوبائی دارالحکومت لاہور کے گلی کوچوں اور سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، شہر میں 12 ربیع الاول کے جلوس نکالے جارہے ہیں، نوجوانوں کی طرف سے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور کاروں پر مشتمل ریلیاں جگہ جگہ نظر آئیں،لاہور میں کئی مقامات پر کیک کاٹے گئے، مختلف مقامات پر مساجد اور گھروں میں محافل کا انعقاد کیاگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ، عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے بچوں اور نوجوانوں نے گلی محلوں میں پہاڑیاں بنا کر اپنی عقیدت کا بھرپور اظہار کیا، بازاروں میں مسجد نبوی، خانہ کعبہ کے ماڈل رکھے گئے، کیلی گرافی کے نمونے بھی گلیوں میں آویزاں کئے گئے ،اسی طرح نذر ونیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا، کہیں ناشتہ تو کہیں نان دال، کہیں میٹھے چاول تو کہیں بریانی سے ہر خاص و عام کی تواضع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :