سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیراہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

جمعہ 23 نومبر 2018 17:03

خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ،فری میڈیکل کیمپ کو تیراہ کے عوام نے سراہتے ہوئے سیکورٹی فورسزکا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز کے مطابق فورسز کی جانب سے 23 بریگیڈ کی 20 سندھ رجمنٹ نے تیراہ کے علاقہ لر باغ میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول حاجی زنجیر کلے میں تیراہ کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا نعقاد کیا گیا جس میںعلاقے کے عوام نے شرکت کی اور اس سہولت سے مستفید ہوئے ۔

اس موقع پر23 بریگیڈ کے کمانڈ بریگیڈئر شہر یار قریشی ،کمانڈنگ آفیسر 20 سندھ کرنل ناصربشیر ، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ عصمت اللہ وزیرنے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں ڈاکٹروں کی کارکردگی کو سراہا ۔ فری میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں جن میں بوڑھے بچے جواں اور خواتین شامل تھیں کا چیک اپ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر بریگیڈئر شہر یار قریشی نے پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائے ۔

متعلقہ عنوان :