شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں سیپرا کے تعاون سے دو روزہ تعارفی اور آگاہی ورکشاپ

جمعہ 23 نومبر 2018 20:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں سیپرا کے تعاون سے دو روزہ کا تعارفی اور آگاہی ورکشاپ منعقد ہوا ۔ شعبہ کمپیوٹر سائنس میں منعقد اس ورکشاپ میں یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر میریٹورئس ڈاکٹر یوسف خشک ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اسد رضا عابدی کے علاوہ یونیورسٹی کے انجنیئرس، ٹیکنیکل اسٹاف اور اسٹور پرچیز آفیسر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نیز مختلف جامعات کے کیمپسز کے نمائندہ گان اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے آفیشلز نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی ۔ورکشاپ میں سیپرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایوب علی خان فیسلی ٹیٹر سیپرا کے مئنیجنگ ڈائریکٹر اسلم غوری مہمانِ خاص کے طور پر موجود تھے۔ یہ ورکشاپ یونیورسٹی آفیشلز میں سیپرا کے رولز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے منعقد کیا گیا ۔ ورکشاپ کے آخر میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :