امریکااتحادیوں کو ہواوے کے آلات استعمال نہ کرنے پر قائل کرنے کے لیے کوشاں ہے‘ وال سٹریٹ جرنل

ہفتہ 24 نومبر 2018 13:10

امریکااتحادیوں کو ہواوے کے آلات استعمال نہ کرنے پر قائل کرنے کے لیے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اپنے اتحادی ممالک میں وائرلیس اور انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو خبردار کر رہی ہے کہ چین کی ہواوے ٹیکنالوجیز کے برقی مواصلاتی آلات استعمال نہ کیے جائیں۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق امریکی حکومت سلامتی اور دیگر خطرات کی بنیاد پر جاپان، جرمنی، اٹلی اور دیگر اتحادیوں کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ بنیادی طور پر سائبر حملوں کے خدشات کی وجہ سے اٴْن ممالک میں چینی ٹیلی کام آلات کے استعمال پر تشویش کا شکار ہے جہاں امریکی فوجی اڈے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تازہ ترین پیشرفت امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی اور سلامتی تنازعات میں مزید شدت لا سکتی ہے۔